1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:43
صدیق بلوچ کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری
جیو نیوز - اسلام آباد........الیکشن کمیشن نے صدیق بلوچ کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرکے صدیق بلوچ کو بحال کردیا تھا، جس کے بعد 11 اکتوبر کو ہونے والا اس حلقے کا ضمنی الیکشن روک دیا گیا تھا۔