1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:36
سانحہ بلدیہ کی تحقیقات میں مدد، پنجاب کی فارنزک ٹیم کراچی پہنچ گئی
جیو نیوز - کراچی........سانحہ بلدیہ فیکٹری کی تحقیقات میں مدد کیلئے پنجاب کی فارنزک ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ پہلی بار پنجاب سے فارنزک ٹیم کسی کیس میں مدد کیلئے کراچی آئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ پولیس کی فارنزک لیب میں آگ لگنے کی وجہ جاننے کی سہولت موجود نہیں ہے۔