1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:59
پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹوں کے درمیان تنازع بڑھ گیا
جیو نیوز - کراچی....... پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیاہے ۔ یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب سی اے اے نے انتہائی وقت سے زیادہ ڈیوٹی دینے پر ایک پائلٹ کیپٹن کلیم کا لائسنس معطل کیا ۔
پائلٹوں نے احتجاجاً طویل دورانیے کی پروازوں پر اضافی ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ۔ اس کے نتیجے میں پی آئی اے کی دو درجن سے زیادہ ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں اور اتنی ہی پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔