تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:19

بھارت اپنی شرائط پر مذاکرات چاہتا ہے، سرتاج عزیز

جیو نیوز - نیویارک..........مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت سے متعلق ڈوزیئر بھارت کو دینا تھے، مگر مذاکرات معطل ہونے کے سبب یہ اقوام متحدہ کو دے دیے گئے۔ بھارت مذاکرات منسوخ کرکے اقوام متحدہ کے کردار کو بڑھا رہا ہے۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے مسئلے پر اپنی مرضی کا حل چاہتا ہے اور صرف دہشت گردی پر بات کرنے کا بھارتی فیصلہ محض بہانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا معاملہ اقوام متحدہ کے نوٹس میں لے آئے ہیں۔ بھارتی مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ورزی ہے اور بھارت کی پالیسی آخری حد کو پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ ثبوت بھارت کو نہیں دیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.