2 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:3
منیٰ حادثے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 57 ہو گئی، 49 زخمی
جیو نیوز - اسلام آباد........منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد ستاون ہو گئی، انچاس حاجی زخمی ہیں۔سانحہ منیٰ سے متعلق تازہ ترین تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔
نئی فہرست کے مطابق سانحے میں پاکستانی شہدا کی تعداد ستاون اور زخمیوں کی تعداد انچاس ہے ۔ ایک سو دو پاکستانی حجاج تاحال لاپتا ہیں جبکہ دو سو بانوے پاکستانی حجاج کا پتا چلالیا گیا ہے۔