تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:48

پشاور:معصوم شاہ کو تیرہ دن کے حفاظتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جیو نیوز - پشاور....... احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میںگرفتارسابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کےسابق مشیرمعصوم شاہ کو تیرہ دن کے حفاظتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے مشیر معصوم شاہ کرپشن کیس کی سماعت احتساب جج ابراہیم خان نے کی عدالت نے ملزم کے ایبٹ آباد اور شبقدر میں اکاوئنٹس کی تفصیلات نیب کی جانب سے عدالت میں پیش نہ کرنے پر ملزم کو تیرہ روز کے حفاظتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

ملزم کو نیب نے اربوں روپے کی کرپشن کےالزام میں گرفتار کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.