تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:43

پاکستان مخالف پروپیگنڈا ختم ہونا چاہیے،جنرل راحیل شریف

جیو نیوز - لندن........ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا ختم ہونا چاہیے، بھارت کی جانب سےکنٹرول لائن کی خلاف ورزی کےخطے میں منفی اثرات مرتب ہورہےہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رائل یونائیٹڈسروسزانسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف بلواسطہ حکمت عملی کے خطے پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں، ہمارے تنازعات کی جڑ مسئلہ کشمیر ہے،کشمیر نامکمل ایجنڈا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطےمیں قیام امن کیلئے بہتر بارڈر منیجمنٹ اوربین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال، معاشی ترقی کے لیے بہتر ہورہی ہے، مکمل سیکیورٹی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مستقل قیام امن کے دوران امن خراب کرنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی، افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات اور خونی رشتہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.