3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:20
ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کیخلاف 2تھانوں میں مقدمات درج
جیو نیوز - کراچی.........ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف کراچی کے 2 تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
سائٹ سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے علاوہ لوگوں کو قومی اداروں کے خلاف بڑھکانے کی دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں۔ دونوں ایف آئی آر شہریوں کی جانب سے دائر کرائی گئی ہیں۔