تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:59

بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ : کاغذات نامزدگی جمع ہونا شروع

جیو نیوز - لاہور......سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ آج سے شروع ہوگیا ۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں صرف کراچی میں انتخابات ہوں گے جبکہ پنجاب کے بارہ اضلاع میں پولنگ ہوگی ، تیسرے مرحلے کے کاغذات نامزدگی سات اکتوبر تک جمع ہوں گے ، جس کےبعد تیرہ اکتوبر تک ان کا غذات کی اسکروٹنی کی جائے گی۔

کاغذات کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف درخواستیں تیس اکتوبر تک دائر کی جاسکیں گی ، ان درخواستوں پر فیصلہ پانچ نومبر تک سنایاجائے گا ، امیدواروں کی حتمی فہرست سات نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات تین دسمبر کو ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.