تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

نواب شاہ کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

جیو نیوز - نواب شاہ......سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی نے ایک بار پھرزور پکڑلیا ہے۔نواب شاہ کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جبکہ کراچی سمیت سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ، آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

حیدرآباد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میر پور خاص اور ٹھٹھہ کا درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.