تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:31

اسٹیل ملز خریدنے کے معاملے کا علم نہیں، مراد علی شاہ

جیو نیوز - کراچی........سندھ کے سینئر وزیر برائے خزانہ و توانائی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان اسٹیل ملز کو سندھ حکومت کی جانب سے خریدنے کے معاملے کا علم نہیں ۔ ان کے محکموں کی جانب سے ایسی کوئی تجویز نہیں دی گئی۔

جیونیوز سے ٹیلے فون پر گفتگو میں سندھ کے سینئر وزیر مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اسٹیل ملز کی نجکاری کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ نجکاری کی صورت میں اسٹیل ملز کی زمین سندھ کی صوبائی حکومت کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اسٹیل ملز کو سندھ حکومت کی جانب سے خریداری کی پیشکش کا علم نہیں۔ اور نہ ہی ان کے محکمے کی جانب سے کوئی ایسی تجویز بھیجی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.