3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:19
زمینوں کے بعد گاڑیوں کی بھی چائنا کٹنگ کا انکشاف
جیو نیوز - سوات........زمینوں کی چائنا کٹنگ کے بعد گاڑیوں کی چائنا کٹنگ کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔ سوات میں غیر قانونی گاڑیاں تیار کی جارہی ہیں، نہ انجن اپنا، نہ چیسز، نہ نمبر پلیٹ اور نہ باڈی۔ کراچی اور لاہور سے گاڑیوں کے پارٹس لاکرسوات میں اسمبل کئےجاتے ہیں۔
سوات میں 30ہزارسے زیادہ غیر قانونی گاڑیاں سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں، حکومت کے پاس غیرقانونی گاڑیوں کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں تخریب کاری کی کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہیں،سیکیورٹی خدشات کے باعث ان گاڑیوں کی تیاری پر پابندی لگادی ہے۔
نا انجن اپنا، نا چیسز نمبر ، نمبر پلیٹ بھی نہیں اور باڈی کا تو پتہ نہیں کس گاڑی کی ہے، مگر پھر بھی سوات انتظامیہ کی ناک کے نیچے یہ گاڑیاں فراٹے بھرتی سڑکوں پر دوڑتی نظر آتی ہیں۔ کراچی اور لاہور سےگاڑیوں کے پارٹس لاکرسوات میں اسمبل کئےجاتے ہیں ۔ ان گاڑیوں کا حکومت کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی گاڑیوں میں سفر خطرناک ہے ۔
ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر کہتے ہیں کہ سیکورٹی خدشات کی بناء پر ان گاڑیوں کی تیاری پر پابندی لگادی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق سوات اور ملحقہ علاقوں میں 30ہزار سے زیادہ کٹ گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور اس کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔