تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:35

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل

جیو نیوز - لاہور.......سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے فوج کی نگرانی میں پنجاب کےضمنی انتخابات کےلیے تمام انتظامات مکمل ہیں،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاملہ نا اہلی تک بھی جا سکتا ہے۔

پنجاب کے 11 اکتوبر کوہونےوالے ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کو پیرکوبریفننگ کیلئےطلب کرلیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن بابریعقوب کہتےہیں کہ پنجاب کے 3 حلقوں میں فوج اور رینجرز کی زیر نگرانی ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔

این اے 122، این اے 144 اور پی پی 147 میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پرفوری کارروائی ہوگی اورمعاملہ نا اہلی تک بھی جا سکتا ہے۔انتخابات کی تیاریوں کے حتمی جائزے کے لیے پیر کوالیکشن کمیشن میں اجلاس ہوگا، پنجاب، سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امورپربھی غورہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.