تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:43

پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسیں، آرڈی ننس جاری

جیو نیوز - لاہور.......گورنر پنجاب نے پرائیوٹ اسکولوں کی فیسوں کے بارے میں آرڈی ننس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی پرائیوٹ اسکول نے فیس بڑھائی یا وصول شدہ بڑھی ہوئی فیس واپس نہ کی تو روزانہ 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا اور جرمانے کی یہ رقم 40 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز پروموشن اینڈریگولیشن ترمیمی آرڈی ننس 2015 کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ ماہانہ فیس کےساتھ داخلہ فیس یا سیکیورٹی فیس بھی نہیں بڑھےگی، والدین کو کسی مخصوص دکان سے کتابیں یایونیفارم خریدنے پرمجبور بھی نہیں کیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.