تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

پشاور : نہر سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

جیو نیوز - پشاور ......پشاور کے نواحی علاقہ سردار گڑھی میں ایک نہر سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتولہ کے جسم تیزاب سے جھلسا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سردار گڑھی کے علاقہ میں نہر سے بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش ایک خاتون کی ہے ، جس کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے۔ خاتون کا جسم تیزاب سے جھلسا ہوا ہے۔ اور تشدد کے نشانات واضح ہیں۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کردی ہے۔ مقتولہ کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.