تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:31

مارک سیگل آج وڈیو لنک سے عدالتی کارروائی میں حصہ لیں گے

جیو نیوز - اسلام آباد.........امریکی صحافی مارک سیگل آج پھر بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں حصہ لیں گے۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکلا کی طرف سے مارک سیگل پر جرح کا امکان ہے۔

امریکی صحافی مارک سیگل نے 1اکتوبر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ایوب مارتھ نے کمشنر آفس راولپنڈی میں وڈیو لنک کے ذریعے مارک سیگل کا بیان ریکارڈ کیا۔

مارک سیگل عدالتی حکم پر نیویارک میں پاکستانی سفارت خانے پہنچے تھے۔ گزشتہ سماعت پر مارک سیگل جرح کے لیے بھی تیار تھے، تاہم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ وہ تیار نہیں۔ اس پر عدالت نے جرح کے لیے 5اکتوبر کی تاریخ مقرر کی اور امریکی صحافی مارک سیگل پر جرح آج شام کو متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.