5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:43
گوجرانوالہ: اسٹیل فیکٹری میں سلنڈر دھماکا،ایک ملازم جاں بحق
جیو نیوز - گوجرانوالہ......گوجرانوالہ میں اسٹیل فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سےایک ملازم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سلنڈرکا دھماکہ دیوان روڈ پر واقع اسٹیل فیکٹری میں ہوا۔دھماکہ اس وقت ہواجب فیکٹری کا ایک ملازم چائے بنانے کے لئے باورچی خانے کی طرف بڑھا تو سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والا ملازم موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔