تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:15

ٹھٹھہ ، سرگودھا اور لودھراں میں مختلف حادثات، 6 افراد جاں بحق،18 زخمی

جیو نیوز - ٹھٹھہ/ سرگودھا/ لودھراں........ ٹھٹھہ ، سرگودھا اور لودھراں میں مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور18 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقہ چوھڑ جمالی میں باراتیوں سے بھری تیز رفتار کوسٹر الٹ گئی،4افراد جاں بحق، اور 6افراد زخمی ہوگئے ۔ ادھرسرگودھا میں لاہور روڈ پر حاجیوں کی وین ٹرالر سے ٹکرا گئی 5حاجی زخمی ہوگئے ۔

حاجیوں کی وین لاہور ائیر پورٹ سے سرگودھا آرہی تھی ایک اور حادثہ لودھراں میں ملتان روڈ پر اس وقت پیش آیا۔ جب تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹریلر کے درمیان تصاد م ہوا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں منتقل کردیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.