تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:35

ٹنڈومحمدخان ، ڈسڑکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر میں آتشزدگی

جیو نیوز - ٹنڈومحمدخان .......ٹنڈومحمدخان میں ڈسڑکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر میں آگ لگنے سے انتخابی سامان جل گیا ،ضلع سیکریٹریٹ میں قائم ڈسڑکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر میں صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

فائر بریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث دفتر میں موجود انتخابی سامان جل گیا ،آگ پر دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا ، ڈسڑکٹ الیکشن کمیشن آفیسر ٹنڈومحمدخان عبدالقدیر راجپوت کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.