تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:59

راولپنڈی ،مذہبی منافرت پھیلانے پرمفتی تنویرعالم کو 6ماہ قید کی سزا

جیو نیوز - راول پنڈی .........انسداد دہشت گردی عدالت نے شرانگیز تقاریر کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے پر مفتی تنویر عالم فاروقی کو چھ ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔

راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مفتی تنویر عالم کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام پر درج مقدمے کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو آج سنایا گیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ میں 11 مئی کو مقدمہ درج کر کےملزم کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیاتھا جس نے بعد میں ضمانت حاصل کر لی۔ آج مقدمے کافیصلہ آنے کےبعد کمرہ عدالت میں موجود مفتی تنویر عالم کوگرفتارکرکےجیل بھجوادیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.