تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:15

ٹھٹھہ میں عرب شیخ کو 10 ہزارایکڑ ساحلی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ

جیو نیوز - ٹھٹھہ........سپریم کورٹ نے ٹھٹھہ میں عرب شیخ کو 10 ہزارایکڑ ساحلی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ ہونے پر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

سندھ حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرایا کہ ٹھٹھہ میں عرب شیخ کو الاٹ کی گئی 10 ہزار ایکڑ ساحلی اراضی کا معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے، عدالت نے اس پر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.