تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:16

قصور اور بصیر پور میں دو مبینہ پولیس مقابلے،3 ڈاکو ہلاک

جیو نیوز - قصور/بصیر پور......قصور اور بصیر پور میں ہونے والے دو مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک اور چار فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق قصورکے نواحی علاقہ ججل کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ہلاک ہونے والے ڈاکو نے گزشتہ روز ایل رضاکار اقبال کو زخمی کرکے اس سے رائفل چھین لی تھی۔

دوسرا پولیس مقابلہ بصیر پور حویلی لکھا روڈ پر پیش آیا جس میں ڈاکوں اور پولیس کی فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے اور 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.