5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:16
بلدیاتی انتخابات،کامیابی ممکن بنانے کیلئے بلاول پیش پیش رہیں گے
جیو نیوز - کراچی.......بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کو ممکن بنانے کیلئے پارٹی چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے میدان میں اترنے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ انتخابات کی بھرپور تیاری کے لیے اگلے ہفتے سے سندھ کا طوفانی دورہ کریں گے۔
بلاول سندھ کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر جا کر ڈیرہ ڈالیں گے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق ان کا پہلا پڑاؤ9 اکتوبر کو نواب شاہ میں ہوگا جہاں وہ ہر ضلع کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے
وہ پارٹی کی جیت کو ممکن بنانے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بلاول پارٹی رہنماوٴں کے درمیان موجود ناراضگی کو بھی دور کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔