6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:47
کراچی :میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص ہلاک
جیو نیوز - کراچی ........کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق میمن گوٹھ کے سومار گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم کے 2 خول قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔