تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:19

پائلٹس ہار اور پی آئی اے بات ماننے کو تیار نہیں ، چھٹے روز بھی پروازیں منسوخ

جیو نیوز - اسلام آباد.......پائلٹس ہار ماننے اور پی آئی اے بات ماننے کو تیار نہیں ،مسافر کسی کیلیے اہم نہیں ،پائلٹس کے احتجاج کے باعث مسلسل چھٹے روز بھی کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پائلٹس کی کمی دور کرنے کے لیے تمام تدابیر اختیار کی جائیں گی،پر کب کی جائیں گی؟ یہ نہیں بتایا ۔6روز میں 70سے زائد پروازیں منسوخ ہو ئیں جن میں30 بین الاقوامی اور 45 ڈومیسٹک پروازیں ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹس ایسو سی ایشن کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے، قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے اور پائلٹس کی کمی دور کرنے کے لیے تمام تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

پالپا نے پہلا مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر فلائیٹس آپریشن کو فوری تبدیل کیا جائے ،دوسرا مطالبہ پائلٹس کے خلاف تما م انکوائریاں اور تحقیقات ختم کی جائیں ، گراؤنڈ کیے گئے تمام پائلٹس کو بحال کیا جائے، اور تیسرا مطالبہ یہ تھا کہ پالپا کی خواہشات کے مطابق پائلٹس کی سینیارٹی طے کی جائے ، ان تمام مطالبات کو مسترد کردیا گیا۔

پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے الزام عائد کیا ہے کہ پی آئی اے میں جنگل کا قانون ہے ۔شجاعت عظیم جسے چاہتے ہیں ، پی آئی اے کا چیئرمین لگا دیتے ہین ، جسے چاہتے ہین ڈی سول ایوی ایشن بنا دیتے ہیں ۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پالپا کے غیرلچک دار رویے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے اور قومی ائرلائن کو مالی نقصان بھی ہورہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن نے پائلٹس کی ممکنہ ہڑتال کی صورت میں جونیئر پائلٹس کو ترقی دینے ، پاکستان ائیر فورس کے پائلٹس کی خدمات حاصل کرنے اور غیر ملکی ائیر لائنز سے پائلٹس لینے کا متبادل پلان تیار کرلیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.