تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:20

سرگودھا: کپڑے کی د کان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

جیو نیوز - سرگودھا........سرگودھاکے وسط بلاک 2 میں کپڑے کی ایک د کان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔ ریسکیو فائربریگیڈ کے عملے نے جدوجہد کے بعد آگ پر وقابو پا لیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر کے اہم بازار بلاک نمبر 2 میں واقع کپڑے اور کشیدہ کاری کی ایک دوکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کے پھیلنے سے قبل ہی اس پر قابو پا لیا ۔وپڈا ذرائع کے مطابق آگ (یوپی ایس ) کے پھٹ جانےسے لگی ۔آتشزدگی کے باعث دوکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.