6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:36
رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی ، 6ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی.....رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائیاں بہادرآباد ،ڈسکو بیکری گلشن اقبال،لیاقت آباد اور کورنگی میں کی گئیں۔ اس دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں ایک ڈاکو بھی شامل ہے۔
رینجرز اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں اور مزید تفتیش کی جاررہی ہے۔