6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:48
سپریم کورٹ ، سودی نظام کےخاتمے کیلئے دائر درخواست خارج
جیو نیوز - اسلام آباد...... سپریم کورٹ نے سودی نظام کے خاتمے کے خلاف کیس خارج کردیا، جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دیے جو سود نہیں لینا چاہتے وہ نہ لیں جو لے رہے ہیں انہیں اللہ پوچھے گا۔کیس کی سماعت جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔
درخواست گزار شہری عاکف کے وکیل نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے ۔ریاست کو سودی نظام کے خاتمے کیلئےحکم جاری کیاجائے جس پر جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ شرعی عدالت میں پہلے سے زیر سماعت ہے۔
ریاست سودی نظام کا خاتمہ کیسے کرے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر مدرسہ کھول کر لوگوں کو سود کے خاتمے کا سبق نہیں پڑھا سکتے۔