6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:59
پائلٹوں کی ہڑتال، کئی مریض علاج کیلئے بیرون ملک نہ جا سکے
جیو نیوز - کراچی.......پی آئی اے کے پائلٹس کی ہڑتال صرف عام مسافروں کو ہی پریشان نہیں کررہی ، بلکہ ان مریضوں کی زندگی بھی داؤ پر لگی ہے جنہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہے ، لیکن پائلٹس ایسی کوئی بات سوچنے اورسمجھنے پر تیار ہی نہیں۔
جگر کےعارضے میں مبتلا ایک نوجوان کو علاج کے لیے بھارتی شہر ہریانہ جانا تھا ، لیکن پائلٹس کی ہڑتال نے اسے اور اس کے والدین کا امتحان اور لمبا کردیا، عمر کی والدہ کہتی ہیں کہ پائلٹس کی ہڑتال افسوسناک ہے۔
محمد عمر پائلٹس کی ہڑتال سے اذیت برداشت کرنے وا لا اکیلا نہیں ، چھ دن میں درجنوں فلائٹس منسوخ ہونے سے کئی ایک مریض علاج کےلیے بیرون ملک نہ جاسکے ، عمر کو تو پی آئی اے کےچیئرمین نے دوسری پرواز سے بھجوادیا۔
لیکن وہ مریض جن کی شنوائی نہیں ہورہی ، انہیں دہری اذیت ہے، ایک تو بروقت علاج کے لیے بیرون ملک پہنچنا اور دوسرا یہ کہ ڈاکٹر سے لیا گیا وقت کہیں نکل نہ جائے۔ پھر یہ تو صرف مریضوں کی مشکلات ہیں بہت سے کاروباری افراد کے کاروبار بھی اس ہڑتال سے داؤ پر لگے ہیں۔