تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:47

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخاب سے پہلے رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ

جیو نیوز - لاہور....... تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے این اے 122 میں ضمنی الیکشن سے پہلے ہی رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا۔

تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے لاہورمیں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ چوہدری سرور نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے شکست کے خوف سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ، پی ٹی آئی کارکن محمد اکبر پولیس تشدد سے ہی جاں بحق ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ڈرانے کے لیے خوف وہراس پیدا کررہی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں کا یہ بھی کہناتھاکہ کہ ماڈ ل ٹائون اور فیصل آباد میں پولیس گردی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے قاتلوں کو سزا مل جاتی، تو ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوتے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.