6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:48
اسلام آباد میں طالبان کے نام پر بھتا مانگنے والا گرفتار
جیو نیوز - اسلام آباد....... اسلام آباد میں مشہور ڈاکٹر سے طالبان کے نام پر بھتا لینے والا شخص پکڑا گیا ۔ ملزم نے پولی کلینک کے ڈاکٹر کو دوروز پہلے گولی اور بھتے کا خط بھیجا تھااور بھتا نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی تھی ۔
پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم کو بھتے کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں پولی کلینک کے ایک اور ڈاکٹر سے بھی بھتا وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔