تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

رحیمیارخان : چھوٹو گینگ کی موجودگی کی اطلاع پر بڑا سرچ آپریشن جاری

جیو نیوز - رحیم یارخان .......رحیم یارخان کے قریب کچے کے علاقوں میں چھوٹو گینگ کے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کا بڑا سرچ آپریشن جاری ہے، کارروائی میں5 سو سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔

پولیس کے مطابق کچہ جمال کے علاقے میں ڈاکو چھوٹو گینگ اور اس کے سو سے زائد ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر بڑا سرچ آپریشن جاری ہے، جس میں سیکڑوں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق چھوٹو گینگ کو بی ایل اے سمیت کئی کالعدم تنظیموں کی معاونت بھی حاصل ہے، ڈاکوؤں کیخلاف پولیس اور رینجرز کا آپریشن کا جاری ہے،دریائی علاقوں میں ڈاکوؤں کے محاصرے کیلئے کشتیاں بھی طلب کرلی گئ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.