تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:15

دہشتگرد سے ہٹ لسٹ برآمد، 18شوبز شخصیات کے نام شامل ہیں،پولیس

جیو نیوز - کراچی .....کراچی میں گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے شوبز سے وابستہ شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد کرلی ہے، ہٹ لسٹ میں 5 فیشن ڈیزائنر اور 5 ماڈل بھی شامل ہیں۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے برآمد ہونے والی ہٹ لسٹ میں شوبز سے وابستہ اٹھارہ شخصیات کے نام شامل ہیں۔

ہٹ لسٹ میں 5 فیشن ڈیزائنر، 5 ماڈل، 1 این جی او ورکر، 1 اینکر پرسن، 1 سنگر اور 1 میک اپ آرٹسٹ شامل ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان تمام شخصیات کو خطرے سے آگاہ کردیا ہے اور انہیں نقل و حرکات محدود کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.