تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

نندی پور میگا اسکینڈل ، کرمنل کیس ،تحقیقات ہونی چاہیے،اعتزاز احسن

جیو نیوز - اسلام آباد .... پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نندی پور میگا اسکینڈل ہے ،یہ کرمنل کیس ہے،اسکی تحقیقات ہونی چاہیے، فرار کا کوئی راستہ نہیں۔

سینیٹ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہمیاں صاحب کی جب حکومت ہو تو ان کے اسکینڈل اورسپریم کورٹ حملہ وائٹ واش ہوجاتے ہیں، چار افراد پانی وبجلی کی وزارت چلارہے ہیں،حکومت نہیں چاہتی کہ اس پر فوج داری مقدمہ چلے۔

اعتزازاحسن نے سینیٹ مین نندی پور پاور پراجیکٹ پر تحریک التوا پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر لگے الزامات سنگین ہیں ، نندی پور تکنیکی نہیں بلکہ کرپشن کا مسئلہ ہے جس پر ہم تجویز کرتے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے اسے نیب کے سپرد کردیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.