7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:47
رینجرز مخالف اشتہارات کا نوٹس لے لیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ
جیو نیوز - کراچی......وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز مخالف اشتہارات کی اشاعت کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ رینجرز اور پولیس دونوٕں ادارے محترم ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ رینجرز اور پولیس دونوٕں ادارے محترم ہیں۔
کراچی میں امن و امان کے قیام میں رینجرز اور پولیس کی بڑی خدمات ہیں۔رینجرز،پولیس کےدرمیان غلط فہمیاں پیداکرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔