تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:43

ہنگو:گھر کےباہر دھماکا ،کئی جانور ہلاک

جیو نیوز - ہنگو ........ہنگو میں گھر کےباہر دھماکا ہوا۔ جس سے گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا اور جانور ہلاک ہوگئے۔پولیس کےمطابق دوآبہ کےعلاقے درسمند میں حبیب نامی شخص کے گھر کےباہر بارودی مواد نصب کیاگیاتھا۔ جس سے گھر کی چار دیواری کو شدید نقصان پہنچا ۔

دھماکے میں گھر کی دیوار کے ساتھ کھڑے چار جانور بھی ہلاک ہوگئے۔ واقعے کےبعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.