تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19

پشاور : موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

جیو نیوز - پشاور .......پشاور کے علاقہ ڈومہ گلی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں ڈومہ گلی کے مقام پر پیش آیا۔ ملک جرارحیدر نامی شخص بچیوں کوموٹرسائیکل پر سکول لے جارہا تھا جس دوران موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ملک جرار حیدر موقع پر ہی جاں بحق ہوا اور بچیاں بھی زخمی ہوئیں۔

زخمیوں اور لاش کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.