تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

پاکستان کرکٹ بورڈ کایونانی ٹیم کے دورہ پاکستان سے لاتعلقی کا اظہار

جیو نیوز - لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونان کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے ، بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ یونان کی ٹیم کے انتظامات کا ذمے دار نہیں ہے ۔

یونان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں سیالکوٹ میں موجود ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یونان کی قومی ٹیم دوستانہ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دورے پرہے ۔ چونکہ یہ ٹیم کا نجی دورہ ہے اس لیے بورڈ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دورے کے حوالے سے پی سی بی کی معاونت طلب کی گئی تھی لیکن بورڈ کا موقف تھا کہ حکومت کی طرف سے کلیئرنس نہیں دی گئی ۔ اس لئے بورڈ نے معاونت سے معذرت کرتے ہو ئے یونان کرکٹ حکام کو بتا دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.