تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:59

سانحہ بلدیہ ،فیکٹری مالکان دبئی میں آج پھر بیان ریکارڈ کرائیں گے

جیو نیوز - کراچی........بلدیہ فیکٹری کےمالکان دبئی میں آج دوبارہ تحقیقاتی ٹیم کےسامنےبیان ریکارڈ کرائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقاتی ٹیم آج چوتھے دن بھی اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔

بھائیلا بردران کا بیان ریکارڈکراتےوقت سفارتی حکام کوبھی کمرےمیں داخل ہونےنہیں دیاجائےگا۔ ذرائع کے مطابق بیانات ایک چھوٹے وڈیو کیمرےپربھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

تین سال قبل کراچی کے علاقے بلدیہ کی گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 280 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.