تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:47

فنڈز خرد برد ،عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن 10 نومبر کو سماعت کریگا

جیو نیوز - اسلام آباد......عمران خان کے خلاف پی ٹی آئی کے فنڈز میں خرد برد کے الزامات پر الیکشن کمیشن 10 نومبر کو سماعت کرے گا، ،درخواست تحریک انصاف کے بانی ممبر اکبر ایس بابر نے دائر کی ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز میں خورد برد سے متعلق عمران خان کے خلاف اکبر ایس بابر کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے باقاعدہ سماعت 10نومبر سے کرنےکا فیصلہ سنایا۔

تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو بیرون ملک سےبھی فنڈزآتےہیں اور عمران خان پارٹی فنڈز میں خورد برد کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.