تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:20

خیبرایجنسی : سیکورٹی فورسزکی کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جیو نیوز - خیبر ایجنسی.....خیبر ایجنسی میں فرنٹیئر کور نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا، جو سرنگوں میں چھپایا گیا تھا ۔

ایف سی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقہ باڑہ میں کارروائی کےدوران سرنگوں میں چھپایاگیا، بھاری اسلحہ و گولہ بارودبرآمد کیاگیا، جن میں مختلف اقسام کے 286 راکٹس، 30 مارٹرگولے،غیر ملکی ساختہ 60 لانچر،19 کلاشنکوف اور 8 بندوقیں شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران مختلف بور کے 8 ہزار کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.