تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:47

شریف برادران بزنس کیلئے حکومت میں آتے ہیں، عمران خان

جیو نیوز - لاہور........ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا،کہا کہ ان لوگوں نے کبھی شفاف الیکشن نہیں لڑا، یہ لوگ بزنس کے لیے حکومت میں آتے ہیں۔

تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے این اے 122 کی انتخابی مہم کے لیے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے۔ گرما گرم پریس کانفرنس کی اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، لہجہ بھی سخت اور جملے بھی سخت۔ کہا کہ یہ لوگ اپنے بزنس کی خاطر پاکستان کو کمزور کررہےہیں، پیسہ کماتےہیں اور انتخابی مہم اور الیکشن میں وہی پیسہ استعمال کرتے ہیں، پھر اقتدار میں آکر پیسہ کماتے ہیں۔

عمران خان نے شریف برادران پر سخت تنقید کی اور کہا کہ میاں صاحب جنوبی پنجاب میں دو نئی شوگر ملز لگانے جا رہے ہیں، ہائی کورٹ نے تومنع کر رکھا ہے، لیکن یہ تو عدالتوں کو مانتے ہی نہیں۔

عمران خان کا کہناتھا، یہ لوگ دھاندلی کر کے ہی جیت سکتے ہیں، ووٹر پیسے تو اُن سے لیں گے، لیکن ووٹ بلے کو ڈالیں گے۔ انہوں نے ایل این جی اسکینڈل کے آزادانہ آڈٹ کا مطالبہ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.