9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:47
کراچی: گلشن چورنگی میں کے ایم سی کی سائن بورڈز کیخلاف کارروائی
جیو نیوز - کراچی.........کراچی کے علاقے گلشن چورنگی میں کے ایم سی حکام نے کاروائی کرتے ہوئے سٹرک کنارے لگے غیر قانونی 100سے زائد سائن بورڈ نکال دیئے۔
گلشن چورنگی کے اطراف میں غیر قانونی سائین بورڈ کے خالف کے ایم سی کی جانب سے کاروائی کی گئی۔ جس میں 100سے زائد سائن بورڈز نکال دیئے گئے۔ کے ایم سی حکام کے مطابق غیر قانونی سائین بورڈز کے خلاف کاروائی عدالت کے حکم پر کی جارہی ہے۔