تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

راجن پور،ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن چھٹےروزبھی جاری

جیو نیوز - راجن پور ........راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اب تک ایک پولیس اہلکارشہید اور چارزخمی ہوچکے ہیں۔

تحصیل روجھان کے علاقے کچہ جمال میں ڈاکو چھوٹو گینگ ، عطااللہ پٹ اور کراچی کے خطرناک اشتہاری مجرموں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جارہا ہے۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، ڈی پی او راجن پور کی قیادت میں آپریشن میں چار اضلاع کی پولیس کے گیارہ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں ،ڈاکوؤں نے چار پولیس چوکیوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.