تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:3

استعفوں کا معاملہ، حکومت، ایم کیو ایم معاملات طے پا گئے

جیو نیوز - اسلام آباد....... ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم کا شکایت ازالہ کمیٹی کا مطالبہ مان لیا ہے، جس کے بعد ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کی یقین دہانی کرا دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت اور ایم کیوا یم کے درمیان طے پانےو الےمعاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوں گے، دستخط حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار اور اپوزیشن کی جانب سے فاروق ستار کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.