تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

پی ٹی آئی کے منحرف ایم پی اے جاوید نسیم پارلیمانی سیکرٹری مقرر

جیو نیوز - پشاور....... وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نےپاکستان تحریک انصاف کےمنحرف رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم کوپارلیمانی سیکریٹری مقررکردیا۔ اس حوالے سے سرکاری اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

جاوید نسیم کووزیراعلیٰ سےاختلافات اورپارٹی سےانحراف کرنےکےالزامات پرپاکستان تحریک انصاف سےنکالا گیاتھا۔تاہم آج اچانک جاوید نسیم کوپارلیمانی سیکریٹری بنادیاگیا جس کاسرکاری اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

ذرائع کےمطابق منحرف ایم پی اے کےوزیراعلیٰ کےساتھ صلح ہوگئی ہےجس پروزیراعلیٰ نےانہیں پارلیمانی سیکریٹری مقررکرنےکےاحکامات جاری کیےتاحال انہیں محکمہ تفویض نہیں کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.