تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:59

انتخابی مہم کے آخری دن لاہور کا سیاسی کلچر جوبن پر

جیو نیوز - لاہور........انتخابی مہم کےآخری روز حلقہ این اے122میں لاہور کا سیاسی کلچر جوبن پرنظرآیا۔ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں نوجوانوں کےبھنگڑوں اور خواتین کے پُرجوش نعروں نے رنگ جما دیا۔اسٹیج پرخواتین رہنما سیلفیاں بناتی رہیں۔

سمن آبادڈونگی گراؤنڈمیں ہرطرف مسلم لیگ ن کےسبز پرچموں کی بہار۔لڑکےبالےٹولیوں کی شکل میں بھنگڑےڈالتےاور ڈانس کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچتے رہے۔

جوق درجوق آنےوالی خواتین کی کلائیوں میں ہری ہری چوڑیاں۔ اپنےامیدوار کےحق میں ان کےپُرجوش نعروں نےماحول کو گرما دیا۔ سینوں پراسٹکرلگواتےننھےمنےپھول سےبچے،ٹوپیاں پہنےاور وکٹری کا نشان بناتےان بچوں کاجوش وخروش بھی دیدنی۔

گلو بٹ کابھائی غنی بٹ بھی مونچھوں کوتاؤ دیتےہوئےجلسہ گاہ میں،ایک نوجوان گٹار لےکرپہنچ گیا۔

جلسہ گاہ کےاوپر چھوٹے جہاز سےپمفلٹس کی بارش۔ضمنی انتخاب کےآخری جلسے میں لاہور کےسبھی روایتی رنگ اپنے عروج پر نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.