9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:19
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کئی دن سے لاہور میں پڑاؤ
جیو نیوز - لاہور........تحریک انصاف کےچیرمین عمران خان،جو کئی دن سےلاہور میں پڑاؤ ڈالےہوئےہیں،ان کاانتخابی مہم کےسلسلےمیں اختتامی جلسہ ہوامزنگ چونگی کےمقام پر۔اس جلسے میں تحریکِ انصاف کے روایتی رنگ بھی نظرآئے اور جوش وخروش بھی۔
چہروں پر پیٹنگز، کلائیوں میں پی ٹی آئی کےجھنڈے کےرنگوں والی چوڑیاں، سروں پر 3رنگی ٹوپیاںاور انگلیوں سےوکٹری کے نشانات ، یہ ہیںپی ٹی آئی کی وہ پُرجوش خواتین،جو عمران خان کے جلسوں کو عام جلسوں سےجدا بنا تی ہیں۔
بیرون ملک سےبھی بعض خواتین عمران خان کا خطاب سننے پہنچ گئیں۔ ایک بزرگ کی دھمال نے تو سماں ہی باندھ دیا۔ بچوں کا جوش وخروش بھی دیدنی ، پی ٹی آئی کےپرچم بھی اور پُرجوش نعرےبازی بھی۔
ٹوپیاں،بیجز اور کلائی رنگز بیچنےوالوں کا کاروباربھی عروج پر۔ پی ٹی آئی کےپُرجوش کارکنوں کا ماننا ہے کہ ضمنی انتخاب کامعرکہ ہی ان کی آئندہ سیاست کی راہیں متعین کرےگا۔