تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:59

اوکاڑہ: منڈی احمد میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

جیو نیوز - اوکاڑہ........ منڈی احمد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک سابق یوسی ناظم بھی شامل ہے۔

آر پی اوساہیوال کے مطابق فائرنگ منڈی احمدآباد میں سابق یوسی ناظم اسلم چنا کے ڈیرے پرکی گئی جس کے نتیجے میں اسلم چنا اور انکے ساتھی عظمت جاں بحق ہوگئے۔

آر پی او کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ آر پی او کے مطابق اسلم چنا بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر چیرمین کے امیدوار تھے، ڈیرے پر فائرنگ اسلم چنا کے مخالف مظہر چنا گروپ نے کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.