10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:31
سانحہ منیٰ :شہید پاکستانیوں کی تعداد 95 ہوگئی
جیو نیوز - ریاض........سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 95 ہوگئی ہے ، صرف ایک میت پاکستان بھجوائی گئی ہے ، 53شہدا کو مکہ مکرمہ میں سپردخاک کردیا گیا ہے جبکہ 41کی تدفین کا عمل جاری ہے ۔
جیو نیوز سے گفتگو میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ صرف یوسف رضا گیلانی کے بھانجے کی میت واپس پاکستانی بھجوائی گئی ہے جبکہ دیگر 2 شہدا کی میت پاکستان بھجوانے کے لیے درخواستیں آئی ہوئی ہیں ۔